اسلام آباد(صباح نیوز)قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کا افغانستان کے استحکام میں اہم کردار ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے چین کے دورے سے متعلق ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہاکہ یہ ایک انتہائی اہم دورہ ثابت ہوگا کیونکہ دونوں ملکوں کی اعلی قیادت اہم امور پر بات چیت کرے گی۔
ڈاکٹر معید یوسف نے کہاکہ امریکہ کے انخلا کے بعد افغانستان میں استحکام پاکستان کیلئے انتہائی اہمیت اختیار کرگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین مشترکہ کوششوں کے ذریعے یہ بات یقینی بنائیں گے کہ افغانستان سے دہشت گردی نہ ہو بلکہ ملک میں تجارت کے مواقع پیدا ہوں