دہشت گردوں کی بنوں کینٹ پرحملے کی کوشش ناکام،سیکورٹی فورسز کا کلئیرنس آپریشن


بنوں(صباح نیوز)سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی بنوں کینٹ پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ذرائع کے مطابق صبح 4بج کر 40منٹ پر گاڑی میں سوار دہشت گردوں نے بنوں کینٹ کی باہر والی دیوار اور سپلائی ڈپو کے درمیان روڈ پر آئی ڈی دھماکا کر کے کینٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کی کوشش ناکام بنا دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موثر کارروائی سے دہشت گردوں کو ایک کونے میں محصور کردیا گیا ہے اور کلئیرنس آپریشن شروع کردیا گیا۔