کوئٹہ، سات محرم الحرام کا جلوس، موبائل فون سروس معطل


کوئٹہ(صباح نیوز)کوئٹہ میں سات محرم الحرام کے جلوس کا روٹ کو سیل کر دیا گیا ، شہر میں مختلف کمپنیوں کی موبائل فون سروس بھی معطل ہو گئی۔سات محرم کے موقع پر شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی ۔کوئٹہ میں سات محرم کے جلوس کی سکیورٹی کے پیش نظر روٹ پر آنے والی د کانیں اور کاروباری مراکز کو سیل کردیا گیا، جلوس کی سکیورٹی کے لئے 2500سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے۔دوسری جانب ساتویں محرم کے موقع پر شہر میں مختلف کمپنیوں کی موبائل فون سروس معطل ہو گئی ۔