سری نگر: مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلی اور پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارتی حکومت سے کہا ہے کہ جیلوں میں بند کشمیری سیاسی رہنماوں کو رہا کیا جائے۔
محبوبہ مفتی نے لولاب میڈیا کے نمائندو ں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی سیاسی رہنماجیلوں میں بند ہیں، ان کو نہ اپنے وکیلو ں سے ملنے دیا جاتا اور نا ہی ان کے کیسو ں کی سماعت ہوتی ہے ۔پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی رہنماحید الرحمان پرہ کے بارے میں محبوبہ مفتی نے کہا کہ ایک بار پرہ کو ضمانت پر رہا کیا گیا لیکن اس کے باجود بھی انہیں جیل میں بند رکھا گیا ،جو انتقام گیری ہے اور یہ پتہ نہیں ہے کہ وحید پرہ گزشتہ کئی سال سے اسیری کی سزا کس بات پر کا ٹ رہا ہے ۔
انہو ںنے ان کی بگڑتی صحت پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے حکومت سے کہا کہ جتنے بھی سیاسی رہنما جیلو ں میں بند ہیں ان کو فوری طور رہا کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی بجٹ بے روز گار لوگو ں اور غریبو ں کے لئے بھونڈا مذاق ہے ۔محبوبہ مفتی نے لولاب میڈیا کے نمائندو ں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی بجٹ میں ٹیکسو ں کو وصول کرنے اور سرکاری خزانو ں کو بھرنے کے سوا کچھ بھی نہیں ہے جبکہ اس مالی بجٹ میں غریبو ں اور بے روز گار لوگو ں کو یکسر نظر انداز کیا گیاہے ،جو عام لوگو ں کے توقعات کے بالکل برعکس ہے ۔