بھارتی فورسز نے ضلع کٹھوعہ کے مختلف علاقوں سے 50 افراد کو گرفتار کر لیا


سری نگر: بھارتی فورسز نے ضلع کٹھوعہ کے مختلف علاقوں میں کم از کم 50 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

یہ گرفتاریاں فوج  کی طرف سے ضلع کٹھوعہ کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھر گھر چھاپوں کے دوران کی گئیں۔ کٹھوعہ، ادھم پور اور بھدرواہ میں تلاشی  کارروائیاں جاری ہیں ۔

بھارتی فوج  اور پیرا ملٹری اہلکاروں نے مقبوضہ وادی کے کولگام، اسلام آباد، گاندربل، بانڈی پورہ، بارہمولہ اور کپواڑہ اضلاع کے علاوہ جموں خطے کے کٹھوعہ، ڈوڈہ، سانبہ، راجوری اور پونچھ اضلاع کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی پر تشدد کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔دریں اثنا بھارتی پولیس نے جموں میں ترون بہل نامی ایک شخص گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا ۔ ان پر حساس معلومات شیئر کرنے کا الزام عائد کیاگیا۔