سری نگر: مقبوضہ ضلع پونچھ میں ایک لرزہ خیز واقعے میں نوزائیدہ جڑواں بچیوں کی گلہ کٹی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
نوزائیدہ جڑواں بچیوں کی لاشیں ضلع کے ایک دور افتادہ گاوں چھجلہ کیانی میں ان کے گھر سے ملی ہیں۔حکام نے بتایا کہ بچیوں کے والد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیاگیا ۔مینڈھر کے سب ڈویڑنل پولیس افسر بھوپندر کمار نے بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ چھجلاکیانی گاوں میں محمد خورشید کے گھر میں دو جڑواں بچیوں کی لاشیں پڑی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کی ایک ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دونوں لاشیں برآمد کر کے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال مینڈھر منتقل کر دیں۔