پشاور (صباح نیوز) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے آئی جی پولیس سے صوابی میں تین بہنوں کے قتل کی رپورٹ طلب کرلی۔
گورنر خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ بھائی کے ہاتھوں بہنوں کا قتل دلخراش اور تشویشناک ہے، معاشرے کو تشدد سے پاک کرنے کیلئے اجتماعی کوششیں درکار ہیں،صوابی میں قتل شدہ بہنوں کے ورثا کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔گورنر نے صوابی کے گاؤں زیدہ میں ہونے والے سانحہ پر آئی جی کے پی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔