لاہور (صباح نیوز)لاہور میں فلور ملزایسوسی ایشن کی ہڑتال جاری ہے ، آٹے کی پیکنگ اور ترسیل مکمل طور پر بند کر دی گئی ، جس کے باعث ملک بھر میں آٹے کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ۔
چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے کہا ہے کہ ملک بھر کی فلور ملز سے آٹے کی سپلائی مارکیٹ میں نہیں ہوگی، حکومت کے آٹے پر ٹیکس کے نفاذ سے تھیلے کی قیمت میں 200 روپے تک اضافہ ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ غریب آدمی کے لئے آٹے کی قیمت میں 10 روپے فی کلو تک اضافہ نا قابل برداشت ہو گا، حکومت فوری طور پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ واپس لے۔آٹے پر ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف فلور ملز کی ہڑتال دوسرے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے جس میں آج سے گندم اور آٹے کی سپلائی بند کردی گئی ہے اور آٹے کی سپلائی مارکیٹ میں نہیں ہوگی۔