اسلام آباد(صباح نیوز) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل راجہ جہانگیر خان نے کہاہے کہ جماعت اسلامی بھرپور انداز سے 13جولائی کو گولڈن جوبلی منائے گی،جماعت اسلامی نے 50سنہرے برسوں میں تعلیم ،صحت خدمت کے میدانوں میں کارہائے نمایاں سرانجام دیے ہیں،تحریک آزادی کشمیرکو مشرف سے مغرب تک اجاگر کرنے کے لیے ساتھ عملی میدان میں آزاد کشمیرسے 1ہزار نوجوان کاگرم گرم لہوپیش کیاہے،
ان خیالات کااظہارانھوں نے وفودسے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کا قیام 13جولائی 1974میں عمل میں لایا گیاتھا ،13جولائی کے دن کا انتخاب اس لیے کیاگیاتھاکہ 13جولائی 1931کو سرینگر میں 22فرزنداں توحید نے آذان کی تکمیل کر ثابت کردیاتھاکہ وہ اللہ کی کبیرائی جان پر کھیل کر بیان کریںگے،جماعت اسلامی شہداء کے مشن کی آمین ہے اور 13جولائی کو اس عزم کی تجدید کرے گی کہ وہ صبح آزادی تک اور اسلامی نظام کے نفاذتک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔جماعت اسلامی 13جولائی کو مظفرآباد ،باغ بھمبر سمیت دیگر اضلاع میں تقریبات کا انعقاد کرے گی۔