جماعت اسلامی آزاد کشمیر 13جولائی کو قیام کے 50برس مکمل ہونے پر گولڈن جوبلی منائے گی. ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن

مظفرآباد(صباح نیوز) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے اعلان کیاہے کہ جماعت اسلامی  آزاد کشمیر13جولائی کو اپنے شاندار 50برس مکمل کرنے پر بھرپور انداز سے گولڈن جوبلی منائے گی،جماعت اسلامی کاقیام 13جولائی 1974کوعمل میں آیا یہ دن اس لیے منتخب کیاگیاکہ 13جولائی 1931کو سرینگر میں آذان کی تکمیل کے لیے 22فرزنداں توحید نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے تھے،جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان 13جولائی کو ایک بارپھر ا س عزم کی تجدید کرے گی کہ وہ صبح آزادی اور اسلامی نظام کے نفاذ تک پوری قوت کے ساتھ جدوجہد جاری رکھے گی،

ان خیالات کااظہارانھوں نے پریس کلب مظفرآبادمیں سیمیناراور دیگر تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی بحیثت حماعت وہ کارہائے نمایا ں سرانجام دیے ہیں جو شاہد ہی کسی اورسیاسی حماعت نے کیے ہوں،ہزاروں یتیم بچوں کی تعلیم وتربیت اور کفالت ہویا ہزاروں بیواوں کی امداد جماعت اسلامی بھرپور اہتمام کررہی ہے ،جماعت اسلامی نے کشمیرکی آزادی کے لیے آزاد کشمیرسے ایک ہزار نوجوان پیش کیے جنھوں نے مقبوضہ کشمیرجاکر جا م شہاد ت نوش کیا اور مزار شہداء میں دفن ہیں،جماعت اسلا می نے ہزاروں مہاجرین اور مجاہدین کی خدمت کی اور ابھی تک کررہی ہے اور صبح آزادی تک کرتی رہے گی،جماعت اسلامی شہداء کے مش کی حقیقی آمین ہے،جماعت اسلامی اور اس کے اداروں نے گرتے ہوئے سرکاری معیار تعلیم کے پیش نظر ایساسکول سٹم دیا جس میں ایک لاکھ سے زائد بچے زیر تعلیم ہیں اور نسل نو کے مستقبل کو محفوظ بنایا،جماعت اسلامی اور اس کے اداروں نے زلزلے کے موقع پر 4ارب روپے سے زائد کا ساما ن اور دیگر ایشیا متاثرین میں تقسیم کیں اورمتاثرین کو بحال کیا،جماعت اسلامی نے سینکڑوں طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے لیے بیروں ممالک جامعات میں داخلے اور ان کے تمام اخراجات برداشت کرنے کا اہتمام کیا،جماعت اسلامی اور اداروںنے آزاد خطے کے عوام کو پینے کے صاف پانی کا اہتمام کیاا ور کررہی ہے ،سینکڑوں مدارس قرآن کی تعلیم کے لیے کام کررہے ہیں.

انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اور اس کے اداروں نے 6ہزار سے زائد نوجوانوں جن میں خواتین بھی شامل ہیں روزگار کا اہتمام کیا،جماعت اسلامی دو مرتبہ اسمبلی میں رہی قانون ساز ی اورعوام مسائل اور کشمیرکی آزادی کے لیے تاریخ ساز کام کیے ،این ٹی ایس قرآن کی تعلیم کو لاز می قراردلایا اور ختم نبوت کے بل کو قانون بنوایا اسی طرح اور دیگر اہم قانون سازی کرائی ،بلدیاتی اداروں کی بحالی کا بل اسمبلی میں پیش کرایا،

انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کی عوامی خدمت کی لمبی فہرست ہے آزاد خطے کے عوام اور گلگت بلتستان کے عوام سمیت مقبوضہ کشمیراور اوورسیز کشمیری جماعت اسلامی کی خدمات کی تحسین کرتے ہیں۔انھوں نے کہاکہ فکری میدان میں جماعت اسلامی نے باطل نظریات کو شکست دے دی ہے اب سیاسی میدان میں جماعت اسلای پیش قدمی کررہی ہے ۔