آزاد کشمیر کے وفاقی اداروں کے خلا ف کثیر تعداد میں شکا یات پر از خود نو ٹس، وفاقی محتسب کی معا ئنہ ٹیم مظفر آباد کا دو روزہ دورہ کرے گی

اسلا م آباد(صباح نیوز)وفاقی محتسب اعجا ز احمد قر یشی نے آ زاد کشمیر کے وفاقی اداروں کے خلا ف کثیر تعداد میں شکا یات پر از خود نو ٹس لیتے ہو ئے ڈا ئر یکٹر جنر ل محمداشفاق احمد کی سر برا ہی میں ایک معا ئنہ ٹیم تشکیل دی ہے جو گیا رہ جو لا ئی(جمعرات) کو 10 بجے نا درا آ فس، سا ڑ ھے گیا رہ بجے پا سپورٹ آ فس، ایک بجے بے نظیر انکم سپو رٹس پروگرام اور اڑھا ئی بجے جی پی او مظفر آ باد کا دورہ کر ے گی اور مو قع پر مو جود افراد کی شکا یات سن کر متعلقہ انتظا میہ کو ہدا یات جاری کرے گی۔

ڈا ئر یکٹر جنر ل محمد اشفاق احمد اور کنسلٹنٹ خا لد سیال پر مشتمل معا ئنہ ٹیم اگلے روز 12 جو لا ئی(جمعہ) کو آ زاد جموں و کشمیر محتسب کے دفتر میں دس بجے کھلی کچہر ی کے دوران وفاقی سر کا ری اداروں کی بد انتظا می کے خلا ف شکا یات سنے گی۔