وزیراعظم سے گورنر بلوچستان کی ملاقات

کوئٹہ(صباح نیوز) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے ملاقات کی ۔ پیر کو گورنر نے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں خصوصی دلچسپی پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ گورنر بلوچستان نے وزیرِ اعظم کو صوبے کے انتظامی امور اور امن و امان کی صوتحال سے بھی آگاہ کیا۔