سری نگر، مظفر آباد: کشمیری عوام نے پیر کو کشمیری حریت پسند کمانڈربرہان مظفروانی کی آٹھویں برسی عقیدت واحترام سے منائی اس سلسلے میںکنٹرول لائن کے دونوں طرف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا ۔برہان وانی تاریخ کشمیر کا ایک روشن ستارہ ہے جو ہمیشہ مزاحمت اور ثابت قدمی کی علامت کے طور پر یاد رہے گا۔کشمیری عوام اسے اپنا محسن محافظ اور ہیرو تصور کرتے ہیں جس نے اپنی مظلوم قوم کی بڑی جرات و بہادری سے نمائندگی کی اور بھارتی غلامی سے آزادی حاصل کرنے کے عظیم مشن کیلئے اپنی جان قربان کردی۔ہرسال اس عظیم شہید کی برسی کے موقع پر کشمیری قوم اپنے اس عظیم مشن کی تکمیل کے عہد کی تجدید کرتی ہے جس کیلئے انیس سو سنتالیس سے لیکر اب تک برہان وانی اور چھ لاکھ سے زائد کشمیری باشندوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔انہیں2016 دو ہزار سولہ میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے ترال میںبھارتی فوج نے ایک جعلی مقابلے میں شہید کردیا
Load/Hide Comments