حکمرانوں مقتدرقوتو ں کا سب کچھ مفت ہے۔ مولانا عبدالحق ہاشمی


کوئٹہ(صباح نیوز)  امیر جماعت اسلامی بلوچستا ن مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ سخت گرمی میں بجلی بدترین لوڈشیڈنگ ،بجلی گیس پٹرولیم منصوعات قیمتوں میں اضافہ صرف عوام کیلئے ہے حکمرانوں مقتدرقوتو ں کا سب کچھ مفت ہے حکمران اور مقتدر قوتیں قیمتوں میں کمی اس لیے نہیں کرتے کہ ان کا سب کچھ فری ہوتا ہے محکمہ خوراک سے 15ہزار گندم غائب ہونے کی تحقیقات کرکے مجرموں کو قرارواقعی سزادی جائے ادویات قیمتوں میں سالانہ 25فیصد اضافہ عوام کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے سود،ملاوٹ، بدعنوانی ،لاقانونیت ،ناانصافی جیسی بیماریوں نے معیشت کا بیٹرہ غرق کر دیاجماعت اسلامی حکمرانوں کے شہرسے 12جولائی کوعظیم الشان احتجاجی تحریک کا آغاز کرناپے عوام الناس اس عوامی انقلابی جدوجہد میں ہمارے ساتھ ہوں گے ۔

انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت بجلی،ادویات ،گیس ،خوردنی اشیاء قیمتوں، لوڈشیڈنگ میں کمی کریں ہرماہ بجلی،گیس قیمتوں میں اضافہ عوام پر ڈرون حملوں کے مترادف ہے مفت خوروں سے قیمتوں میں اضافے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔یوٹیلٹی بلز عوام پرقہربن کرنازل ہوتے ہیں غریب عوام اگر یوٹیلٹی بلز اداکریں گے تو تعلیم وصحت اور کھانے پینے کیلئے کچھ نہیں بچتا ۔ بلوچستان کو بجلی لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ اورزمینداروں کو چھ گھنٹے بجلی فراہم کی جائیں بلوچستان کے عوام کوموٹروے، سی پیک ودیگر میگاپراجیکٹس اوروسائل کے ثمرات سے محروم کیا گیا ہے جس کی وجہ سے عوام میں ردعمل احساس محرومی پائی جاتی ہے وفاق ومقتدرقوتوں کی لوٹ مار بدعنوانی ناانصافی کی وجہ سے غربت بے روزگاری اور مہنگائی میں اضافہ ہوررہا ہے جماعت اسلامی ان مظالم ،بجلی قیمتوں لوڈشیڈنگ اور ٹیکسز میں اضافے کے خلاف 12جولائی اسلام آباد میں دھرنے سے احتجاجی عوامی انقلابی تحریک کا آغازکریگی عزم استحکام آپریشن طاقت کے استعمال سے عدم استحکام ومسائل ،احساس محرومی نفرت وتعصب میں اضافہ ہوگا جب بھی عوام کے خلاف طاقت کا استعمال کیا گیا تو بدامنی نفرت تعصب اورمسائل میں اضافہ ہوا بلوچستان کو انہی آپریشنزنے معاشی طور پر تباہ اورعدم استحکام کا شکار بنا دیا ہے۔وفاق کے مظالم زیادتیوں حقوق سے محرومی طاقت کے استعمال تجارت پرپابندی اور پولیس گردی کے خلاف ملکر جدوجہد کی ضرورت ہے ۔مہنگائی بدعنوانی لاپتہ افراد مقتدرقوتوں کی زیادتیوں چیک پوسٹوں بارڈروساحل پر سیکورٹی فورسزکی جانب سے بھتہ خوری ،بلوچستان کے عوام کو اپنے وسائل پر اختیار نہ دینا سنجیدہ مسائل ہیں اسلام آباد کے حکمرانوں ، مقتدر قوتوں کو سنجیدگی سے ان مسائل کو حل کرنے بلوچستان کے عوام کی احساس محرومی ختم کرنے اور جائز آئینی حقوق فراہم کرنے کے حوالے سے سنجیدگی واخلاص اورنیک نیتی اپنانی ہوگی