برہان وانی اور ان کے ساتھیوں کے یوم شہادت پر کل یوم مزاحمت منایا جائے گا


 سری نگر—کشمیری حریت پسند کمانڈر شہید برہان وانی اور ان کے ساتھیوں  کے یوم شہادت  پر کل یوم مزاحمت منایا جائے گا ۔ اس موقع پر لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف  خصو صی تقریبات ہوں  گی ۔برہان وانی کو قابض فورسز نے ایک جعلی مقابلے میں 8جولائی2016 کو دو ساتھیوں سر تاج احمد شیخ اور پر ویز احمد کے ہمراہ  ترال میںشہید کر دیا تھا۔ برہان وانی کی شہادت کے بعد مقبو ضہ کشمیر میں شدید کر فیو نا فذ کر دیا گیا۔شدید ترین کرفیو کے با وجود لوگوں کی ایک بڑی تعداد بر ہان وانی شہید کے جنازے میں شر کت کے لئے گھروں سے نکل آئی۔مقبو ضہ کشمیر میں شہید برہان کی نمازہ جنازہ کئی مرتبہ ادا کی گئی۔۔ان کی شہادت نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ایک عوامی احتجاجی تحریک کو جنم دیا تھاجس دوران بھارتی فوجیوں نے 150سے زائد مظاہرین کو شہید اورہزاروں کو زخمی کیاتھا