مظفر آباد : امیر حزب المجاہدین اور چیئرمین متحدہ جہاد کونسل سید صلاح الدین احمد نے کہا ہے کہ بھارتی حکمران نوشتہ دیوار پڑھ لیں اور جان لیں کہ برہان وانی اور ان کے ساتھیوں کا مقدس لہو تحریک آزادی کشمیر کا بیش قیمت اثاثہ ہیں،ہر حال میں وفا کی جائے گی
سید صلاح الدین احمدافسانوی شہرت کے حامل اور برسوں تک دشمن کو تگنی کا ناچ نچانے والے برہان مظفر وانی جیسے شہدا نے کشمیری نسلوں کے مستقبل کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ان قربانیوں کیساتھ ہر حال میں وفا کی جائے گی،یہ قربانیاں وطن عزیز کے ہر فرد ،مان،بہن اور بیٹی کیلئے فرض اور قرض بھی ہیں۔ان خیالات کا اظہار امیر حزب المجاہدین اور چیئرمین متحدہ جہاد کونسل سید صلاح الدین احمد نے برہان وانی اور ان کے دو ساتھیوں کے 08ویں یوم شہادت کے سلسلے میں حزب کمانڈ کونسل اورمتحدہ جہاد کونسل کے اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے،جو ان کی صدرات میں منعقد ہوئے۔سید صلاح الدین احمد نے کہا ہے کہ برہان وانی سمیت لاکھوں شہدا نے جس عظیم اور لازوال جدوجہد میں اپنی جانیں قربان کیں،اہل کشمیرنہ تو ان قربانیوں کو بھولے اور نہ ہی شہدا کے مشن سے کسی صورت دستبردار ہونے کیلئے تیار ہیں۔بھارت نے تاریخ کا بدترین ظلم و جبر کا حربہ بھی آزمایا لیکن اس سے ناکامی اور ذلت و رسوائی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوسکا ۔کیا اتنی عظیم قربانیوں کے بعد بھی کشمیری عوام جدوجہد سے منہ موڑ سکتے ہیں؟ ایسا ممکن نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت کے غاصبانہ اور ناجائز قبضے کے خاتمے کیلئے جاری تحریک آزادی کے شہدا کشمیری عوام کی مزاحمت کی علامت ہیں۔ کشمیری شہدا کا خون بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد آزادی کو پروان چڑھتا رہے گا۔ کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ جبری بھارتی قبضے کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنا ہے۔لاکھوں شہدا کے آمین اہل کشمیر اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولیں گے۔غلامی پر موت کو ترجیح بھارت کیلئے کشمیری شہدا کا پیغام ہے۔ کشمیری عوام کے آزادی کے مشن کو دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی۔بھارت اپنی فوجی طاقت سے بہادر اور نڈر کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو پست نہیں کر سکتا۔کشمیری شہدا کی بہادری اور قربانیاں مقبوضہ جموں و کشمیر کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھی جائیں گی ۔انہوں نے شہید نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کو کشمیری نوجوانوں کیلئے ایک رول ماڈل قرار دیا۔یاد رہے کہ بھارتی فوجیوں نے برہان وانی اور ان کے دو ساتھیوں نے 8 جولائی 2016 میں ضلع اسلام آباد کے بمہ ڈورو کوکر ناگ علاقے میں بھارتی فوجیوں کیساتھ ایک خونریز مقابلے میں جام شہادت نوش کیا تھا۔بلاشبہ برہان وانی بھارتی سامراج کیلئے خوف کی علامت تھے۔ برہان وانی کی زندگی ، جدوجہد، ہمت اور استقامت کشمیری نوجوانوں کیلئے ایک تحریک کا درجہ رکھتے ہیں جو اپنی سرزمین کو بھارت کے ناجائز قبضے سے آزاد کرانے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔
سید صلاح الدین احمد نے شہید نوجوان رہنما اور تحریک آزادی کے دیگر شہدا کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنا آج قوم کے روشن کل کیلئے قربان کیا۔بھارتی فوجیوں نے برہان وانی کی شہادت کے نتیجے میں پورے مقبوضہ جموں وکشمیر میں میں شروع ہونے والے انتفادہ کے دوران 150 سے زائد مظاہرین کو شہید اور ہزاروں کو زخمی کیاتھا۔لیکن تحریک مزاحمت جاری ہے ۔بھارتی حکمران نوشتہ پڑھ لیں کیونکہ کشمیری عوام کی مزاحمت نے بھارت کو دیوار کیساتھ لگادیا ہے۔اہل کشمیر کسی صورت اپنی جدوجہد سے باز نہیں آئیں گے ،جو قربانیو ں سے بھرپور اور مزیں ہے۔ کشمیر کسی صورت اپنی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہونگے گے ،ان شا اللہ حصول منزل تک پوری قوت سے جدوجھد جاری رہے گی