کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ12جولائی جماعت اسلامی بجلی قیمتوں ،لوڈشیڈنگ ،مہنگائی ،نارواٹیکسزمیں اضافے کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کر رہی ہے ۔حکمرانوں نے بجلی ،گیس ،پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کو آئی ایم ایف کی ایماء پر عوام پر بم برسانے کی عادت بنالی ہے ۔آپریشن عزم استحکام سے مزید عدم استحکام آنے کیساتھ نفرت تعصب تباہی ودہشت گردی میں اضافہ ہوگا ۔12جولائی اسلام آباددھرنے سے عوامی انقلابی تبدیلی کا آغازہوجائیگا۔ ایک بیان میںانھوں نے کہا ہے کہ حکمران قیمتوں ومہنگائی میں اضافہ جبکہ عدالت پیشی، ضمانت ،گرفتاری میں مصروف،میڈیادبئی لیکس سمیت دیگر کیسز پر خاموش ،اسٹبلشمنٹ ،مقتدرقوتیںآپریشن کی راہ ہموارکر نے میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے امریکی غلامی ،آئی ایم ایف کے غلاموں کے خلاف ،مہنگائی بجلی گیس پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف 12جولائی اسلام آباد سے دھرنے کا آغازکریں گے صرف جماعت اسلامی مہنگائی قیمتوں میںاضافہ، ظلم وجبر لاقانونیت کے خلاف میدان عمل میں جدوجہد کر رہی ہے۔مفت خوری ،لوٹ مار ،بلوچستان کو ریگستان بنانے والوں اوربدعنوانی کرنے والے خواہ مقتدر قوتیں ہوں یا حکمران سب کے خلاف سب کو متحد ہونا ہوگا بصورت دیگر ملک ،ملک کے اثاثے سمیت سب فروخت کرکے سرمایہ بیرون ملک منتقل ہوجائیگا ۔ملک کو دیوالیہ کرنے والوں کو پھر قوم پر مسلط کرکے مفادات ومراعات حاصل کرنے کی سازش ہورہی ہے ۔عوام الناس کے مسائل کا حل چہروں کے بجائے نظام کی تبدیلی میں ہے موجودہ حکومت آئی ایم ایف اور مقتدر قوتوں کے آکہ کاروں کی ہیں ۔12جولائی دھرنابجلی گیس قیمتوں اورمہنگائی میں اضافے کے خلاف ہوگا ۔الحمداللہ صرف جماعت اسلامی بلوچستان سمیت پورے ملک کے ہر طبقہ کفر کے عوام کا کیس لڑرہی ہے ۔انشاء اللہ اسلام آباددھرنے سے تحریک شروع ہوگی اور قوم کو لٹیروں ،مہنگائی ،امریکی غلاموں سے نجات مل جائیگی قوم جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ اندھیروں کا سفرختم اور ترقی خوشحالی اور اسلامی نظام کی راہ ہموار ہوجائیں ۔
دریں اثنا جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی بلوچستان زاہداختر بلوچ نے کہاکہ قوم کو جماعت اسلامی بہترین قیادت وحکومت دیگی امریکی غلاموں ،لٹیروں مقتدرقوتوں نے وسائل ونعمتوں سے مالامال پاکستان کودیوالیہ کر دیا اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہرنعمت وسائل وخزانوں سے مالامال کر دیا ہے جماعت اسلامی ان نعمتوں کی حفاظت اور اسے عوام پر خرچ کرنے ترقی وخوشحالی کی را ہ ہموار کرنے کیساتھ اسلامی نظام کے قیام کی جدوجہد کر رہی ہے 12جولائی اسلام آباد دھرنے وقت کی ضرورت ،وسائل کی حفاظت اورمہنگائی قیمتوں میں اضافے کے خلاف تحریک کا آغازہوگا ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی کے اجلاس سے خطاب اور نوجوانوں کے وفدسے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا اانہوں نے کہاکہ وسائل وخزانوں سے مالامال بلوچستان کے نوجوان آج بدعنوانی ،نااہل قیادت ،ناکام حکومت اور مقتدرقوتوں کی لوٹ مار ناانصافی کی وجہ سے پریشان ہیں جماعت اسلامی نوجوانوں کو روزگار تعلیم اور کاروبارکے مواقع فراہم کریں گے نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر کھیلوں کے مواقع وسہولیات فراہم کریں گے۔ بجلی لوڈشیڈنگ نے زرعی بلوچستان کو بنجر،ترقی وخوشحالی کی راہ محدود،کاروباری حضرات اورزمینداروں کو مایوس کر دیا ہے سخت گرمی میں بجلی کی بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ ،
دیہاتوں دوردرازعلاقوں میں بجلی غائب ،قیمتوں میں بدترین اضافہ عوام کو زندہ درگور کرنے اورتباہی وبربادی کے راستے ہیں ۔بجلی کے بل ہر ماہ عوام پر ڈرون حملوں کے مترادف ہیں جماعت اسلامی بجلی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف ملک گیر احٹجاج کا آغاز 12جولائی اسلام آبادسے کریں گے بلوچستان کے عوام کو جماعت اسلامی حقو ق دلائیگی بدقسمتی سے بلوچستان میں علاج کی سہولیات نہ ہونے کے برابرہیں ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی،معیاری ہسپتال ناپید ہیں صاف پانی کو عوام ترس رہے ہیں شہر میں بھی لوگوں کو صاف پانی کے حصول میں دشواریوں کا سامناہے ٹینکر مافیازکو ہر جگہ پانی میسر جبکہ عوام کو سرکاری ٹیوب ویلز سے پانی میسر نہیں جماعت اسلامی صرف سیاسی پارٹی نہیں بلکہ ایک نوجوانوں علمائے کرام اورملک وقوم سے محبت کرنے والی قوتوں کی حقیقی تحریک ہے جو نظام کی تبدیلی مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آوازبلند کر رہی ہے