چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں 13رکنی فل کورٹ میں 9جولائی کو مخصوص نشستوں کے مقدمے کی سماعت ہوگی

اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان میں8جولائی بروز سوموار سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے دوران اہم کیسز کی سماعت ہوگی۔کیسز کی سماعت کے لئے کل 8بینچز تشکیل دیئے گئے ہیں جن میں ایک 13رکنی فل کورٹ، ایک 7رکنی لارجر بینچ، 4تین رکنی بینچز اور2 دورکنی بینچ شامل ہیں۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں 13رکنی فل کورٹ 9جولائی بروز منگل دن ساڑھے 11بجے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے خواتین اوراقلیتوں کی مخصوص نشستیں الاٹ نہ کرنے کے خلاف سنی اتحاد کونسل اوردیگر کی جانب سے دائر 10درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ درخواست گزاروں کے وکیل فیصل صدیقی اورسلمان اکرم راجہ مدعا علیحان کے دلائل پر اپنا جواب الجواب دیں گے۔ بینچ کے دیگر ارکان میں سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج سید منصورعلی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ خان آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل ،جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس اطہر من اللہ ، جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہ وحید، جسٹس عرفان سعادت خان اورجسٹس نعیم اخترافغان شامل ہیں۔

جبکہ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی لارجر بینچ فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر نظرثانی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس جمال خان مندوخیل ، جسٹس محمد علی مظہر ،جسٹس سید حسن اظہررضوی،جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں۔ بینچ 8جولائی بروز سوموار دن ساڑے 11بجے شہداء فائونڈیشن بلوچستان بوساطت پیٹرن ان چیف رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی،کوئٹہ کینٹ، صوبہ پنجاب بوساطت سیکرٹری پنجاب ، لاہور، وفاق پاکستان بوساطت سیکرٹری برائے قانون وانصاف،صوبہ خیبر پختونخوا بوساطت چیف سیکرٹری، صوبہ بلوچستان بوساطت چیف سیکرٹری سروسزاینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کوئٹہ، وفاق پاکستان بوساطت سیکرٹری وزارت دفاع ،راولپنڈی، وفاق پاکستان بوساطت سیکرٹری وزارت داخلہ، اسلام آباد اوردیگر کی جانب سے دائر 50درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

درخواستوں میں سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر)جواد ایس خواجہ،بیرسٹر چوہدری اعتزازاحسن، کرامت علی،جنید رزاق،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان،زمان خان وردگ اوردیگر کوفریق بنایا گیا ہے۔مستعفیٰ ہونے والے جج اعجاز الاحسن کی سربراہی میں جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ خان آفریدی ، جسٹس عائشہ اے ملک اور سید مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل 5رکنی لارجر بینچ نے 23اکتوبر2023کو فوجی عدالتوں میں 9مئی کے واقعات میں ملوث 102 سویلین افراد کے ٹرائل کو کالعدم قراردے دیا تھا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کی گئی تھیں۔ اپیلوں پر پہلے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6رکنی بینچ سماعت کررہا تھا تاہم مدعا علیحان کے وکلاء کی جانب سے مزید بڑا بینچ بنانے کی استدعا پر 7رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔

جبکہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس نعیم اخترافغان اور جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل 3رکنی بینچ 8جولائی بروز سوموار پاکستا ن مسلم لیگ کے رہنمائوں عبدالرحمان خان کانجو، چوہدری ذولفقاراحمد بھنڈر، چوہدری اظہر قیوم ناہرا اوررانا محمدارشد کی جانب سے قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کے حلقوںمیںدوبارہ گنتی کے معاملہ پر لاہور ہائی کورٹ کے فیصلوں کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کرے گا۔درخواستوں میں الیکشن کمیشن آف پاکستان اوردیگر کوفریق بنایا گیا ہے۔جبکہ چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ 9جولائی بروزمنگل الیکشن ٹربیونل کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کے انتخاب کو کالعدم قراردینے کے فیصلہ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرے گا۔ درخواست میں قاسم خان سوری کی جانب سے نوابزادہ میر لشکری وئیسانی اوردیگر کوفریق بنایا گیا ہے ۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے قاسم سوری کی حاضری یقینی بنانے کے لئے اخبارات میں اشتہار دینے کاحکم دیا تھا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3رکنی بینچ جمعرات 11جنوری کو ملک بھر کی سرکاری یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی عدم تقرری کے حوالہ سے لئے گئے ازخود نوٹس پر سماعت کرے گا۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے وفاقی حکومت اورتمام صوبوں سے وائس چانسلرز اوردیگر مخصوص مدت کی اہم پوزیشنز پر تعیناتیوں کے حوالہ سے پیش رفت رپورٹ طلب کی تھی۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس نعیم اخترافغان اورجسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل 3رکنی بینچ سوموار 8جولائی سے 12جولائی جمعہ کے روز تک اہم نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس سید منصورعلی شاہ کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل 3رکنی بینچ سوموار8جولائی سے جمعہ 12جولائی تک اہم نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا۔

جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں جسٹس شاہد وحید پر مشتمل 2رکنی بینچ سوموار 8جولائی سے 12جولائی بروز جمعہ تک اہم نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا۔ جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی سربراہی میں جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس عرفان سعادت خان پر مشتمل 3رکنی بینچ سوموار 8جولائی سے جمعہ 12جولائی تک اہم نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل 2رکنی بینچ سوموار 8جولائی سے بروز جمعہ 12جولائی تک اہم نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا۔جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں مس جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس ملک شہزاد احمد خان پر مشتمل 3رکنی بینچ سوموار 8جولائی سے 12جولائی جمعہ کے روز تک سزائے موت اورعمر قید کے ملزمان کی اپیلوںسمیت دیگر فوجداری مقدمات کی سماعت کرے گا ۔جبکہ جسٹس مسرت ہلالی اوپن ہارٹ سرجری کی وجہ سے تاحال صحتیاب نہیں ہوسکیں اس لئے وہ کسی بھی بینچ کاحصہ نہیں