امریکہ جانے کی کوشش میں مشتاق سرکی کراچی ائیرپورٹ پر گرفتار


کراچی (صباح نیوز)ایف آئی اے امیگریشن نے دہشت گردی کے مقدمے میں مطلوب قوم پرست رہنما مشتاق سرکی کو امریکہ جانے کی کوشش میں گرفتار کر کے کائونٹر ٹیررازم ونگ ایف آئی اے کے حوالے کردیا ۔

آج صبحِ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایف آئی اے کے امیگریشن حکام نے مشتاق سرکی کو خاندان سمیت بیرون ملک جانے سے روک دیا تھا ۔  مشتاق سرکی شارع فیصل تھانے کی حدود میں درج مقدمہ الزام نمبر 413/17 میں مطلوب تھا اور اس مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات پر تحقیقات کی جانی تھی جس کے لئے یہ مقدمہ کراچی پولیس سے ایف آئی اے کائونٹر ٹیررازم ونگ منتقل کیا گیا تھا اور اس مقدمے کی وجہ سے مشتاق سرکی کا نام سٹاپ لسٹ میں شامل تھا اور جمعہ کو مبینہ طور پر صوبائی حکومت کے سرکاری پروٹوکول میں آنے والے مشتاق سرکی کو ایف آئی اے امیگریشن نے روک کر ایف آئی اے کائونٹر ٹیررازم ونگ کے حوالے کردیا ۔