سری نگر: ضلع بانڈی پورہ کے علاقے حاجن میں دریائے جہلم میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش نکال لی گئی ہے۔
انیس سالہ ندیم احمد گزشتہ روز نہاتے ہوئے دریا میں ڈوب گیا تھا۔ نوجوان کی لاش آج دریا سے برآمد کی گئی۔ایک تیز رفتار آئل ٹینکر دریائے جہلم میں جا گرا ۔ ڈرائیور کی تلاش کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ یہ واقعہ ضلع بانڈی پورہ کے علاقے سنبل علاقے میں وانگی پورہ کے مقام پر رات کے وقت پیش آیا ہے۔ ٹینکر اور اس کے ڈرائیور کو نکالنے کے لیے علاقے میں ریسکیو آپریشن جاری ہے