کسی صورت گالیاں برداشت نہیں ہوں گی،سپیکرپنجاب اسمبلی


کمالیہ(صباح نیوز)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ کسی صورت گالیاں برداشت نہیں ہوں گی۔

کمالیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان نے کہا کہ مجھے اسمبلی سے کچھ ممبرز کو باہر کرنا پڑا، اس طرح کا معاملہ میں نے کبھی دیکھا نہیں تھا۔ملک محمد احمد خان نے کہا کہ میں کسی ایک کے ساتھ نہیں ہوں گا، میں دونوں اطراف کو دیکھوں گا، کسی صورت گالیاں برداشت نہیں ہوں گی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ یونیورسٹی کا ایک ادارہ قائم کرنے کی اتنی بڑی کوشش بہت کم دیکھی ہے، مخدوم نذر حسین اپنی جیب سے یونیورسٹی بنا رہے ہیں، ان جیسے افراد کے ساتھ ہی معاشرے میں کچھ قدریں قائم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت ہے کہ اساتذہ کی بہت سی آسامیاں خالی ہیں انہیں پر کیا جائے، اساتذہ کی کمی ہزاروں کی تعداد میں ہے، جو پوری ہو گی۔ملک محمد احمد خان نے کہا کہ بچوں کو منشیات سے لازمی محفوظ رکھنا ہو گا۔