سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے کام روک دیا


کراچی(صباح نیوز)سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عدنان اقبال چوہدری پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے کام روکتے ہوئے سماعت کے لئے  مقرر مبینہ دھاندلی سے متعلق درخواستوں کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی۔

سندھ ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل میں پی ایس 95 سے آزاد امیدوار راجہ اظہر سمیت 4 امیدواروں کی درخواستوں کی سماعت ہونا تھی۔سندھ ہائی کورٹ میں نئے چیف جسٹس کی تقرری کے بعد ممکنہ طور پر نیا روسٹر جاری ہوگا، نئے روسٹر جاری ہونے کے بعد ہی موجودہ ٹربیونل کا کام جاری رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔