سری نگر میں سڑک حادثے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا


 سری نگر— سری نگر میں پیش آنے والے ایک سڑک حادثے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔حادثہ سری نگر کے علاقے صورہ میں پیش آیا۔ موٹر سائیکل پر سوار پولیس اہلکار محمد امیت بٹ کو ٹرک نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی چلا بسا۔

پولیس اہلکار گاندر بل کے علاقے لار کا رہائشی تھا اور وہ جموںوکشمیر پولیس میں بطور کانسٹیبل تعینات تھا۔ پولیس نے حادثے کی رپورٹ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔