راولپنڈی(صباح نیوز)حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ پنجاب شمالی کی ناظمہ ثمینہ احسان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی شعائر اسلام کی ترویج کے ساتھ عوام کی خدمت کے ذریعے اپنے مشن کو آگے بڑھا رہی ہے، جماعت اسلامی کے قیام کا مقصد حکمت الہیہ کا قیام ہے ۔ذمہ داران اور کارکنان کی محنت اور جانفشانی کی بدولت آج ملک کے گوشے گوشے میں جماعت اسلامی دعوت حق پھیلا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار ثمینہ احسان نے ناظمات اضلاع کے جائیزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ آپ کی ممبر سازی کے نتیجے میں عوام کی بڑی تعداد جماعت میں شامل ہو ئی ہے اب ان کو برداشت اور حوصلے کے ساتھ ہر طبقہ فکر کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔اس موقع پر تذکیری گفتگو کرتے ہوئے نائب ناظمہ زاہدہ اشرف نے کہا کہ ترجیحات کا درست تعین کرکے ہی ہم اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرسکتے ہیں۔نائب ناظمہ صوبہ پنجاب شمالی رخسانہ غضنفر نے کہا کہ ممبر سازی کے بعد افراد کے ساتھ رابطہ رکھنا اور ان کو جماعت میں شامل کرنا اس وقت ترجیح اول ہے۔
ناظمہ صوبہ پنجاب شمالی نے 29 دسمبر کو اسلام آباد کے غزہ ملین مارچ کی منصوبہ بندی اور دعوت کا جائزہ لیا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مارچ میں بھرپور شرکت کریں ۔ناظمات اضلاع نے اپنے اپنے علاقے کی رپورٹ پیش کی۔