سری نگر— مقبوضہ ضلع پونچھ کے منڈی علاقے میں آتشزدگی کی ایک ہولناک واردات میں رہائشی مکان کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق گیس لیک کے سبب رونما ہوئی آگ نے آنا فانا پوری عمارت کو اپنی زد میں لے لیا۔
آگ کے سبب گرچہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آتشزدگی کے سبب مکان اور اس میں موجود لاکھوں روپے مالیت کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئیں۔