پی پی پی کی سوچ جمہوری نہیں، پی پی پی کی کل سیاست ڈیل، ڈیل اور ڈیل ہے،زاہد ملک

اسلام آباد(صباح نیوز) ایم کیوایم کے مرکزی راہنما زاہد ملک  نے پی پی پی راہنماوں کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی پی پاپی پیٹ بھرو پارٹی بن چکی ہے، ایم کیوایم کے خلاف شعلہ بیانی ثبوت ہے کہ پی پی پی کی سوچ جمہوری نہیں پی پی پی کی کل سیاست ڈیل، ڈیل اور ڈیل ہے ،

انہوں نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو شیخ مجیب الرحمن کو برداشت نہ کرسکے  پی پی پی آج بھی عدم برداشت کے راستے پر چل رہی ہے انہوں نے کہاکہ بلا ول بھٹو سندھ میں سیاسی قوتوں کو برداشت نہیں کررہے، ملک بھر کی سیاسی قوتوں کو کیسے برداشت کرسکتے ہیں ؟ایم کیوایم کی حمایت کے بغیر بلاول وزیراعظم نہیں بن سکتے۔