اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کا تکلیف پیکج عوام کو بہت مہنگا پڑ رہا ہے عمران خان مہنگائی سے پسی عوام کی چیخوں کو سنیں اور استعفیٰ دیں ، عمران خان عوام کو تکلیف پہنچانے کیلئے ہر حد تک جا رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمت بھرنے سے ایک بار پھر آٹا ، چینی ، گیس بجلی دوائی اور کھانے پینے کی اشیا کی قیمت میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اے ٹی ایمزاور مافیا کا نفع اور نقصان کا تدارک کرتے ہوئے عوام کو تکلیف فراہم کرنے کیلئے ہر حد تک جا رہے ہیں تکلیف پیکج کے تحت پٹرول چینی کی قیمت بڑھانا عوام کی مشکلات میں اضافہ اور مافیا کی زندگیوں میں آسانیاں لانے اور جیبیں بھرنے کیلئے سنگِ میل ثابت ہورہا ہے شرم آنی چاہئے ، عمران خان مہنگائی سے پسی عوام کی چیخوں اور بددعائوں کی آوازیں سنیں اور استعفیٰ دیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان آپ کا تکلیف پیکج عوام کو بہت مہنگا پڑ رہا ہے عمران خان اور ان کا ہر اعلان صرف جھوٹ فراڈ اور دھوکہ ہوتا ہے ،عمران خان کیا آپ کو عوام سے جھوٹ بول کر شرم بھی نہیں آتی عمران خان اللہ کا واسطہ ہے عوام پہ ترس کھائیں۔