لداخ میں4.4شدت کا زلزلہ


سری نگر— لداخ میں4.4شدت کا زلزلہ آیا ہے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

زلزلہ پیما کے مرکز این سی ایس نے بتایا کہ بدھ کے روز لداخ کے ضلع لہہ میں صبح آٹھ بجکر12منٹ پر 4.4شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلے کا مرکز لہہ میں150کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔