سری نگر: بھارتی فورسز نے شمالی کشمیر کے قصبے بارہمولہ میں ایک نوجوان کو گرفتارکر لیا
ہے ۔ شاکر احمد کو بارہمولہ میں ایکو پارک کراسنگ پر محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ فوجیوں نے نوجوان کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لئے اسے مجاہد تنظیم کا کارکن قراردیا۔دریں اثنا بھارتی فوجیوں نے راجوری، پونچھ اور ریاسی اضلاع سمیت مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ گھر وں پر چھاپے مارے۔
ان کارروائیوں میں گجر برادری کے عارضی پناہ گاہوںکو نشانہ بنایا گیا جو وہ اپنے موسمی قیام کے دوران استعمال کرتے تھے۔ادھربھارتی پولیس نے جموں شہرمیں دو افراد کوگرفتارکر لیا۔ بھارتی فوجیوں نے ضلع کپواڑہ کے جنگلاتی علاقے نانگاری میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران اسلحہ وگولہ بارودبرآمد کرنے کا دعوی کیاہے۔