لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارشوں کی پیشگوئی، انتظامیہ الرٹ


لاہور(صباح نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں،انتظامیہ کو الرٹ کردیا گیا ۔

محکمہ موسمیات نے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت مختلف شہروں میں بھی وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ پی ڈی ایم اے نے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ۔ مون سون بارشوں و ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی ہدایت پر ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرے سے آگاہی بارے پمفلٹ ،سٹریمرز اور بینرز لگانے کی ہدایت کردی۔