گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے


گلگت (صباح نیوز)گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل 4.3 ریکارڈ کی گئی۔، زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی ۔ زلزلے سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے،زلزلے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔