دیپالپور، ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل پرسوار خاتون جاں بحق، 2  زخمی


دیپالپور(صباح نیوز)دیپالپور میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار خاتون جاں بحق اور2 شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک کا افسوسناک حادثہ دیپالپور کے علاقے چوک شہیداں کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک سامنے سے آنے والے موٹرسائیکل سے ٹکرا گیا، حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار خاتون موقع پر دم توڑ گئی اور2 شدید زخمی ہوگئے ۔حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے، لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی ۔