اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ پرویز احمد نے اپنے تعزیتی بیان میں ڈائریکٹر کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز سردار امجد یوسف کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سردار امجد یوسف کی اپنی والدہ سے آخری ملاقات نہ ہوسکی کیونکہ وہ اس وقت یونان میں تحریک آزاد ی کشمیر کو اجاگر کرنے میں مصروف عمل ہیں ۔
اس دوران گزشتہ روز ان کی والدہ شدید علالت کی وجہ سے اسلام آباد میں انتقال کرگئیں ۔ انہوں نے کہا کہ حریت کانفرنس اور تحریک آزادی کشمیر سے وابستہ تمام افراد سردار امجد یوسف کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے مرحومہ کیلئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا کریں۔