کوئٹہ(صبا ح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ لگتاہے موجودہ حکومت کو آئی ایم ایف نے صرف مہنگائی ،گیس ،بجلی ،پٹرولیم مصنوعات قیمتوں اور ٹیکسزمیں اضافے کیلئے مسلط کیا گیا ہے ہر طرف مہنگائی بدعنوانی نااہلی اورپریشانی کا دور دورہ ہے ۔جماعت اسلامی مہنگائی ،ٹیکسز وقیمتوںمیں اضافے اورظلم وجبرکے خلاف تحریک چلارہی ہے معیشت کو آئی ایم ایف کے نمائندوں کے حوالے کرکے بدعنوانی کو رواج دیا گیا مسترد ،الیکشن میں ہارنے اور درآمد شدہ افراد کو قوم پر مسلط کرنے سے مسائل پیداہورہے ہیں ۔سودی معیشت سے نجات وقت کی اہم ضرور ت ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ بدعنوانی ،غربت ،مہنگائی ،لوٹ مار ،سودی معیشت کے خلاف آپریشن کی ضرورت ہے بدعنوانی،مہنگائی حکومتی نااہلی مسائل کی جڑہے قوم کو آئی ایم ایف کے حوالے کرکے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا گیا ۔آئی ایم ایف کے سخت شرائط وسودپر مبنی پالیسیوں کی وجہ سے ملک دیوالیہ ہورہا ہے بدقسمتی سے پاکستان عوام کیلئے دیوالیہ اور حکمرانوںوآئی ایم ایف کیلئے سونے کی چڑیا ہے فوجی آپریشن قسم کی آپریشن کرپشن ،بدعنوانی کے خلاف ہونا چاہیے ۔طاقت کے استعمال ،بدعنوانی اوربدامنی کی وجہ سے بلوچستان میں نفرت ،تعصب اوراحساس محرومی پیداہوئی ہے ۔حکومت واسٹبلشمنٹ میں شامل کرپٹ مافیاکے خلاف آپریشن وقت کی اہم ضرورت ہے۔عوام ٹیکس دیتے ہیں ملک وقوم کی ترقی کیلئے ہر چیز پر بے شمار ٹیکس دیے جاتے ہیں لیکن اوپرحکومتی واشرافیہ اورمقتدرقوتوں کی بدعنوانی کی وجہ سے ترقی کے بجائے ملک تنزلی ناکامی اور دیوالیہ کی طرف جارہے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے ۔ عوام کا لوٹ مار بدعنوانی آئی ایم ایف مداخلت اورسودی معیشت کی وجہ حکمرانوں پر سے اعتماد اُٹھ رہا ہے جماعت اسلامی عدل وانصاف کے اسلامی حکومت ،اسلامی پاکستان خوشحال بلوچستان کیلئے جدوجہد کر رہی ہے عوام جماعت اسلامی کی جدوجہد میں ساتھ دیں