سری لنکا میں 12 پاکستانی خواتین کرکٹرزبین الیونیورسٹی چیمپئن شپ میں شرکت کریں گی

اسلام آباد (صباح نیوز)سری لنکا میں 12 پاکستانی خواتین کرکٹرزبین الیونیورسٹی چیمپئن شپ میں شرکت کریں گی یہ  19 سے 28 جولائی 2024 تک سری لنکا کے دمبولا میں ہو گی ۔خواتین کی یہ  ٹیم اے سی سی ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی ۔ کرکٹ کے ان ستاروں میں لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی تین  طالبات ناجیہ علوی، تسمیہ رباب، طوبہ حسن آغا اور سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی کی ایک طالبہ سیدہ عروب شاہ اپنی صلاحیت کو منواے کے لئے تیار ہیں ۔

دو سابق طلبا، ڈیانا بیگ اور نشرا سندھو، کنیئرڈ کالج یونیورسٹی لاہور کے چار سابق طلبا ارم جاوید، سدرہ امین، عالیہ ریاض اور سعدیہ اقبال شامل ہوں گی۔ ندا ڈار اور گل فیروزہ، پنجاب یونیورسٹی، لاہور کی دو قابل سابق طالبات ہیں ۔ ایچ ای سی جاری بیان کے مطابق ان کھلاڑیوں کی تربیت ان کی نگرانی میں ہوئی ۔یونیورسٹیز میں کھیلوں کو فروغ دینے اور خواتین کھلاڑیوں کو بااختیار بنانے کے لیے ایچ ای سی  متحرک ہے۔ ایچ ای سی پاکستان یونیورسٹی سپورٹس بورڈ کے ذریعے یونیورسٹی کے کھیلوں کے انعقاد، اعلی تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کے قیام اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو انعامی رقم اور وظائف فراہم کرنے میں فعال طور پر سرمایہ کاری کرتا ہے۔  نوجوان خواتین کو ایک مضبوط تعلیمی بنیاد قائم کرتے ہوئے اپنے کھیلوں کے مواقع فراہم کررہا ہے ۔

ایچ ای سی مسلسل تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ کھیلوں کی تبدیل ہوتی طاقت کو تسلیم کرتا ہے۔ ایچ ای سی کا خیال ہے کہ کھیلوں میں خواتین کی شرکت نہ صرف جسمانی تندرستی بلکہ ٹیم ورک، نظم و ضبط اور قیادت جیسی اہم صلاحیتوں کو بھی فروغ دیتی ہے۔ یہ خصوصیات میدان اور اس سے باہر کامیابی کے لیے انمول ثابت ہوتی ہیں، جو کھلاڑی کی ذاتی اور پیشہ ورانہ ترقی میں معاون ہوتی ہیں۔  کھیلوں میں خواتین کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ایچ ای سی صنفی رکاوٹوں کو ختم کرکے اور خواتین کو ان کی مکمل صلاحیتوں تک پہنچنے کے لیے بااختیار بنا کر سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینا مقاصد میں شامل ہے۔