پشاور (صباح نیوز)خیبرپختونخوا حکومت نے سوشل میڈیا منصوبہ پھر شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔سوشل میڈیا منصوبے کو قانونی تحفظ دینے پر کام شروع اور قواعد وضوابط وزرات قانون کو ارسال کر دیے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا کے لیے سوشل میڈیا ڈائریکٹوریٹ قائم کیا جائے گا،
سوشل میڈیا منصوبے کے تحت انفلوئنسرز کو حکومتی تشہیر اشتہاری مشن دیے جائیں گے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کی گزشتہ حکومت نے 1200 سے زائد انفلوئنسرز کے منصوبے کو نگران حکومت نے ختم کیا تھا، نگران حکومت نے سابق حکومت کے سوشل میڈیا منصوبے کیخلاف کارروائی کی سفارش بھی کی تھی