گورنر سندھ نے سندھ کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دیدی


کراچی(صباح نیوز)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی۔

گورنر سندھ فنانس بل 25-2024 پر دستخط کر دیئے ، ان کے دستخط سے بجٹ کی منظوری کاعمل مکمل ہو گیا، جس کے بعد سندھ کے نئے بجٹ کا نفاذ کل   ہوگا۔سندھ اسمبلی نے فنانس بل 25-2024 کی کثرت رائے سے منظوری چند روز قبل دی تھی۔سندھ اسمبلی میں فنانس بل کی منظوری کے وقت اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے احتجاج کرتے ہوئے کہا تھا کہ عجلت میں فنانس بل منظور نہ کیا جائے ورنہ ہم ایوان کی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے۔فنانس بل کی مرحلہ وار منظوری کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس کافی وقت تھا کہ وہ فنانس بل کے خلاف اعتراضات جمع کراتے مگر انہوں نے ایسا نہیں کیا۔