کراچی(صباح نیوز)کراچی میں تیز رفتار بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور متعد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے ماڑی پور نیو اڈا گیٹ نمبر 6 ماما گودام کے قریب حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے 7 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جاں بحق ہونے والوں میں تین بچے، تین خواتین اور ایک مرد شامل ہے ۔ لاشوں اور زخمیوں کوسول ہسپتا ل منتقل کردیا گیا ۔جاں بحق افراد کی شناخت 40 سالہ صغریٰ زوجہ غلام علی، 45 سالہ سعدیہ زوجہ احمد، 6 سالہ سکینہ دختر منظور عالم، 4 سالہ زینت دختر حیات، 10 سالہ کنزہ دختر احمد، 14 سالہ قدیر ولد عبدالجبارکے نام سے ہوئی ۔