بلوچستان میں انسداد پولیو مہم  کل شروع ہوگی


کوئٹہ(صباح نیوز) بلوچستان میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم  کل شروع ہوگی۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق انسداد پولیو مہم صوبے کے 16اضلاع میں چلائی جارہی ہے جس میں9 لاکھ 51 ہزار 48 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے۔مہم میں 3 ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لیں گی، 326 فکس اور 222 ٹرانزٹ سائٹس ہوں گی۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق بلوچستان میں رواں سال اب تک پولیو کے 6 کیس رپورٹ ہوئے ۔