جماعت اسلامی آزاد کشمیر آمدہ انتخابات میں پوری قوت سے حصہ لے گی۔ ڈاکٹر محمد مشتاق خان

جہلم ویلی (صباح نیوز)جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتا ق خان نے کہاہے کہ نوجوان سوشل میڈیا کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کے مظالم اور جنگی جرائم سے دنیا کو آگاہ رکھیں،مغرب نے کمال حکمت سے امت کے نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے درست استعمال کی بجائے دوسرے فحش مواد کے لیے پیچھے لگادیا،حکومت آزاد واور ذمہ دارادارے نیٹ کی سروس کو آزاد کشمیرمیں بہتر کریںتعلیم سمیت دیگر شعبہ جات میں ریسرچ کرنے والے طلبہ اور طالبات کو شدید مشکلات کا سامنہ ہے،ان خیالات کااظہارانھوںنے جہلم ویلی میں میڈیا ورکشاپ میں شریک شرکاء سے خطا ب کرتے ہوئے کیا،

دریں اثناء ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے چناری اوردیگر مقامات کا دورہ کیا اور لوگوںکو 3جولائی کو حلقہ نمبر 6میںعید ملن پارٹی کی دعوت دی ،ڈاکٹر محمد مشتاق خان کی میزبانی میں حلقہ نمبر 6کی عید ملن پارٹی میں عوام بھرپور طورپر شریک ہوںگے،دورے کے دوران میں تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتا ق خا ن نے کہاکہ جماعت اسلامی آزاد کشمیرآمدہ انتخابات میںآزاد کشمیرکے تینوں ڈویثرن سے بھرپور پارلیمانی نمائندگی حاصل کرے گی،پوری قوت کے ساتھ انتخابات میں حصہ لیںگے اور جیت کر عوام کی تقدیر بدل دیںگے،انھوںنے کہاکہ میں نے حلقہ نمبر 6میں مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی کی سپورٹ کی تھی اب ان دونوں پارٹیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ میری سپورٹ کریں،فاروق حیدر صاحب اور اشفاق ظفرپر قرض ہے کہ وہ ایک دفعہ پوری سپورٹ کریں،ان کو مایوس نہیںکروگا۔انھوںنے کہاکہ جماعت اسلامی رواداری کی سیاست پر یقین رکھیتی ہے ،جماعت اسلامی نہ کسی کی پگڑی اچھالتی ہے اور نہ ہی اچھالنے دیتی ہے ہم رائے عامہ منظم کرکے تبدیلی لائیںگے۔انھوں نے نے اپیل کی کہ 3جالائی کو حلقہ کے سارے لوگ عیدملن پارٹی میں شریک ہوں سب کو دعوت ہے۔