ضلع کشتواڑ میں پراسرار آتشزدگی میں ایک مسلمان شخص کی پانچ دکانیں خاکستر


سری نگر: ضلع کشتواڑ میں آتشزدگی کے ایک پر اسرار واقعے میں ایک مسلمان شخص کی پانچ دکانیں خاکستر ہو گئی ہیں۔ ضلع کے علاقے پیاس ناگسینی میں گزشتہ رات آگ لگنے سے طالب حسین کی پانچ دکانیں جل گئیں۔

واقعے میں لاکھوں مالیت کا سامان برباد ہوا تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔مقامی باشندوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت میں واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات کے پیچھے فرقہ پرست ہندوں کا ہاتھ ہے جسکا مقصد مسلم کمیونٹی کو معاشی طور پر مفلوک الحال کرنا ہے۔

انہوں نے ضلع بھر میں بڑی تعداد میں قائم بھارتی فورسز کے کیمپوں کا حوالہ دیتے ہوئے سوال کیا کہ فوجیوں کی موجودگی میں ایسے واقعات کیسے رونما ہوسکتے ہیں۔مقامی افراد نے آتشزدگی کے واقعے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا۔