کراچی میں ہیٹ سٹروک سے مزید 12افراد جاں بحق


کراچی(صباح نیوز)کراچی میں شدید گرمی کے باعث گنجان آباد علاقوں میں ہیٹ سٹروک سے اموات کا خدشہ بڑھ گیا، نیو کراچی ہسپتا ل میں گزشتہ 9گھنٹوں کے دوران 12افراد کی لاشیں لائی گئیں جبکہ تمام افراد کی عمریں 35سال سے زائد تھیں۔

ایم ایس نیو کراچی ڈاکٹر حسین کے مطابق لاشیں فلاحی اداروں کی ایمبولنس کے ذریعے لائی گئیں تھیں، تمام افراد کی ہیٹ سٹروک سے اموات ہوسکتی ہیں، لاشوں کا معائنہ کرنے کے بعد انہیں قریبی دیگر ٹیچنگ ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، زیادہ ایمبولنس میں لاشیں دیکھ کر ہسپتال کے دیگر مریضوں میں بھی خوف پھیل گیا۔

پی ایم اے نے مطالبہ کیا کہ موجودہ گرمی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے۔سیکرٹری جنرل پی ایم اے ڈاکٹر عبد الغفور شورو نے شدید گرمی کے باعث اموات کے بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا۔