کراچی(صباح نیوز)سندھ اسمبلی نے مالی سال 24-2023 کا 273 ارب روپے سے زائد کا ضمنی بجٹ منظور کر لیا۔ ایوان میں کٹوتی کی کوئی تحریک مطالبات زر میں شامل نہیں کی گئی۔دستاویزات کے مطابق حکومت سندھ نے بجٹ سے زائد خرچ کی گئی رقم سے متعلق 55 مطالبات زر صوبائی ایوان میں پیش کیے۔دستاویزات کے مطابق محکمہ پولیس نے مالی سال 24-2023 کے مقررہ بجٹ سے 3 ارب 53 کروڑ زیادہ خرچ کردیے، محکمہ سروس سندھ نے 52 ارب زیادہ خرچ کیے۔
اس کے علاوہ وزیراعلی ہاس نے 45 کروڑ اور محککہ داخلہ نے 65 کروڑ روپے اضافی خرچ کیے جبکہ پنشن اور مراعات کی مد میں 55 ارب روپے اضافی خرچ کیے گئے۔دستاویزات کے مطابق محکمہ تعلیم نے 3 ارب، محکمہ ٹرانسپورٹ نے 35 ارب، محکمہ بلدیات نے 10 ارب، سبسڈی کی مد میں 22 ارب روپے اضافی خرچ کیے گئے۔دستاویزات کے جائزہ سے پتا چلتا ہے کہ مالی سال 24۔2023 میں محکمہ اینٹی کرپشن، محکمہ زراعت نے مقررہ بجٹ سے ایک، ایک ہزار روپے زائد خرچ کیے جب کہ محکمہ منصوبہ بندی نے 4 ہزار اور محکمہ قانون نے 17 ہزار روپے زائد خرچ کیے