سری نگر:بھارتی فورسز کا ڈوڈا ضلع کا محاصرہ جاری ہے ۔
بھارتی فوج نے دعوی کیا ہے کہ علاقے میں فوجی آپریشن کے دوران تین عسکریت پسند مارے گئے بھارتی فوج،پولیس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف) کے دستوں نے بدھ کی شام کو ڈوڈا ضلع میں گندوہ کے علاقے بجد گاوں کا محاصرہ کر لیا تھا ، اس دوران فوج نے 3 کشمیری نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کر دیا ، پولیس کے مطابق اس کارروائی میں ایک کانسٹیبل زخمی ہو گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق فوج ڈرونز کے ذریعے علاقے کی نگرانی کر رہی ہے