مقبوضہ کشمیر میں مزید پانچ کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط


سری نگر:آزاد کشمیر میں مقیم مقبوضہ کشمیر کے پانچ شہریوں کی کی جائیدادیں بھارتی انتظامیہ نے ضبط کر لی ہیں۔

بھارتی پولیس نے عدالت کے حکم پر ضلع بارہمولہ کے علاقوں تلگام، کھر گا اور ستریسیرن میں بشیر احمد گنائی، معراج الدین لون ، غلام محمد یتو، عبدالرحمان بٹ اور عبدالرشید لون کی کروڑوں روپے مالیت کی 9 کنال اراضی کو ضبط کر لی ہے۔

یاد رہے کہ مودی حکومت نے تحریک آزادی کے ساتھ وابستگی کی پاداش میں کشمیریوں کی جائیدادوں کی ضبطی کا ناروا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔اب تک بیسیوں حریت رہنماں ، کارکنوں اور عام کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کی جا چکی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد کشمیریوں کو تحریک آزادی کا ساتھ چھوڑنے پر مجبور کرنا اور چھینی گئی جائیدادوں پر غیر کشمیری بھارتی ہندوں کو بسانا ہے۔