کراچی(صباح نیوز)کراچی کے علاقے ملیرکھوکھرا پار میں گھر سے دو بہنوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس کے مطابق ملیر کھوکھرا پار نمبر 05انور مقصود کلینک کے قریب گھر سے لاشیں ملی ہیں، دونوں خواتین آپس میں بہن ہیں اور ان کی شناخت رخصانہ اور شہر بانو کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر موت کی وجہ طبعی معلوم ہوتی ہے، دونوں بہنیں غیر شادی شدہ اور محلے میں بچوں کو قرآن شریف پڑھاتی تھیں، لاشوں کو جناح ہسپتا ل منتقل کردیا گیا۔