کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستا ن مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بجلی قیمتوں، لوڈشیڈنگ میں کمی کریں ہرماہ بجلی بل عوام پرقہربن کرنازل ہوتے ہیںصوبائی حکومت زمینداروں سے کیے گیے وعدے پوری کریں اہل بلوچستان کو بجلی لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ اورزمینداروں کو چھ گھنٹے بجلی فراہم کی جائیں بلوچستان کے عوام کو سی پیک ودیگر پراجیکٹس اوروسائل کے ثمرات سے محروم جبکہ لٹیرے بدعنوان مالامال ہورہے ہیں جماعت اسلامی زمینداروں کے احتجاج کی حمایت اور اس میں بھر پور حصہ لیگی پارلیمنٹ میں بھی بلوچستان کے عوام وزمینداروں اور تاجروں سے زدیادتیوں کے خلاف آوازبلند کریں گے ۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی بلوچستان ماہانہ تنظیمی جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایم پی اے ونائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ، صوبائی جنرل سیکرٹری زاہداختر بلوچ ،نائب امراء مولانا عبدالکبیر شاکر ،بشیرا حمدماندائی ، ڈپٹی جنرل سیکرٹریز مرتضیٰ خان کاکڑ،اعجاز محبوب ،مالیات سیکرٹری سلطان محمدمحنتی ،سیکرٹری اطلاعات عبدالولی خان شاکر ودیگر شریک تھے اجلاس میں سابقہ فیصلوں پر عمل درآمد کاجائزہ لیکر آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت وفیصلے کیے گیے اجلاس میں مرکزی تربیت گاہ 29،30جون میں اضلاع وصوبہ کے ذمہ داران شرکت ،عزم استحکام آپریشن ، زمینداروں کے احتجاج ،استحکام تنظیم وتربیت مہم کے حوالے سے مشاورت وفیصلے کیے گیے اجلاس میں 28جولائی جمعہ کو بجلی قیمتوں ولوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج اورزمینداروں سے اظہار یکجہتی کا فیصلہ کیا گیا کیسکو واپڈادفاترکے سامنے احتجاج کیا جائیگا ۔شرکاء نے کہاکہ عزم استحکام آپریشن طاقت کے استعمال سے عدم استحکام ومسائل ،احساس محرومی نفرت وتعصب میں اضافہ ہوگا جب بھی عوام کے خلاف طاقت کا استعمال کیا گیا تو بدامنی نفرت تعصب اورمسائل میں اضافہ ہوا بلوچستان کو انہی آپریشنزنے معاشی طور پر تباہ اورعدم استحکام کا شکار بنا دیا ہے۔
وفاق کے مظالم زیادتیوں حقوق سے محرومی طاقت کے استعمال تجارت پرپابندی اور پولیس گردی کے خلاف ملکر جدوجہد کی ضرورت ہے ۔مہنگائی بدعنوانی لاپتہ افراد مقتدرقوتوں کی زیادتیوں چیک پوسٹوں بارڈروساحل پر سیکورٹی فورسزکی جانب سے بھتہ خوری ،بلوچستان کے عوام کو اپنے وسائل پر اختیار نہ دینا سنجیدہ مسائل ہیں اسلام آباد کے حکمرانوں ، مقتدر قوتوں کو سنجیدگی سے ان مسائل کو حل کرنے بلوچستان کے عوام کی احساس محرومی ختم کرنے اور جائز آئینی حقوق فراہم کرنے کے حوالے سے سنجیدگی واخلاص اورنیک نیتی اپنانی ہوگی