گرمی کی لہر ،کراچی میں 77 ہیٹ ویو مراکز اور کیمپس قائم


کراچی (صباح نیوز)گرمی کی شدید لہر کے باعث حکومت سندھ نے کراچی بھر میں 77ہیٹ ویو مراکز اور کیمپس قائم کردیئے ۔

ضلع جنوبی میں 11، شرقی میں 18، غربی میں 6، سینٹرل میں 12، ملیر میں 15، کورنگی میں 8اور کیماڑی میں 7مراکز قائم کئے گئے ،سول لائینز اور گارڈن سب ڈویژن میں 3،3، صدر اور آرام باغ میں دو دو مراکز قائم کئے گئے ، گلشن اقبال میں 4، فیروز آباد میں 2، جمشید کوارٹرز مین 6، گلزار ہجری میں 5 مراکز قائم کئے گئے منگھو پیر میں 4، اورنگی اور نارتھ ناظم آباد میں دو دو، گلبرگ میں 4مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا۔

نیو کراچی، لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آباد میں دو دو مراکز قائم کر دیئے گئے ابراہیم حیدری میں 8، مراد میمن میں 3، بن قاسم اور ایئرپورٹ سب ڈویژن میں دو مراکز قائم کورنگی اور لانڈھی مین دو دو، شاہ فیصل میں ایک، ماڈل کالونی میں تین مراکز قائم کئے گئے کیماڑی اور ماڑیپور میں ایک ایک، بلدیہ میں دو اور سائیٹ مین تین مراکزقائم کئے گئے ۔