کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بدعنوانی ،غربت ،مہنگائی ،لوٹ مار ،سودی معیشت کے خلاف آپریشن کی ضرورت ہے بدعنوانی،مہنگائی کے خلاف پولیوکی طرح کاآپریشن ہونا چاہیے فوجی آپریشن کی وجہ سے بلوچستان میں نفرت ،تعصب اوراحساس محرومی پیداہوئی ہے ۔حکومت واسٹبلشمنٹ میں شامل کرپٹ مافیاکے خلاف آپریشن وقت کی اہم ضرورت ہے۔عوام ٹیکس دیتے ہیں ملک وقوم کی ترقی کیلئے ہر چیز پر بے شمار ٹیکس دیے جاتے ہیں لیکن اوپرحکومتی واشرافیہ اورمقتدرقوتوں کی بدعنوانی کی وجہ سے ترقی کے بجائے ملک تنزلی ناکامی اور دیوالیہ کی طرف جارہے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے ۔
اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام بھی آپریشن،بدعنوانی ،بے روزگاری اورغربت کے ستائے ہوئے ہیں ہر طرف نفرت تعصب لسانیت فرقہ واریت مہنگائی بے روزگاری اور غربت ناچ رہی ہے جس کی وجہ سے حالات بدسے بدترین کی طرف جارہے ہیں عوام غربت بیر وزگاری اور بدعنوانی کی وجہ سے پریشان ہیں جماعت اسلامی عوام کی امید ہے انشاء اللہ جماعت اسلامی عوامی قوت وتائیدسے کامیاب ہوگی اور ظلم وجبر لاقانونیت بدعنوانی اوربے روزگاری کاخاتمہ کرکے عوام کو انصاف روزگارفراہم کریگی ۔ بلوچستان کے عوام کو قانونی معاشی آئینی حقوق میسر نہیں نہ تجارت کرسکتے ہیں نہ کاروبار ،ہرطرف عوام پر سرکار اور مقتدرقوتوں کی تلوارلٹکی ہوئی ہوتی ہے بارڈر پر کاروبار وتجارت بندہونے کی وجہ سے عوام کاروباری حضرات اورتاجرپریشان ہیں دوسری جانب ساحل پر مچھیروں کیلئے مسائل پیداکیے جارہے ہیں ٹرالر مافیازنے ساحلی تجارت کو تباہ کرکے رکھ دیاہے جماعت اسلامی ان مظالم کے خلاف ہر فورم پرآوازبلند کر رہی ہے آئی ایم ایف اوران کے آلہ کاروں کے مظالم لوٹ مار بدعنوانی کے خلاف ہماری جدوجہدجاری رہے گی وفاق بلوچستان کی ترقی ،فلاح وبہبودکیلئے عملی اقدامات اُٹھائیں بلوچستان کے عوام وفاق سے مایوس اوران کے دل میں وفاق کی زیادتیوں آپریشن کی وجہ سے نفرت پیداہوئی ہے نفرت کو محبت میں بدلنے کیلئے دل جیتنے والے ترقی وخوشحالی اورروزگارکی فراہمی جیسے عملی اور دیرپا اقدامات اُٹھانے چاہیے