آزاد کشمیر کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد تک اضا فہ

مظفرآباد ( صباح نیوز) آزاد کشمیر کے سرکاری ملازمین کی  تنخواہوں میں 25 فیصد تک اضا فہ کیا جائے گا گریڈ 1 سے 16 تک سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔جب کہ گریڈ 17 سے 22 تک کے ملازمین کی تنخوہوں میں 20 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ پینشنز میں 15 فیصد اضافہ ہوگاوزیرخزانہ عبدالماجد خان نے منگل کو اسمبلی میںاپنی بجٹ تقریر میں کہاکہ سرکاری ملازمین کسی بھی حکومت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ حکومت اپنی مالی مشکلات کے باوجود ملازمین کے معاشی حالات بہتر بنانے کے لئے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے تنخواہوں اور پنشن میں کیا جانے والے اضافے کے مطابق حکومت آزادکشمیر بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہ و پنشن میں اضافے کا اعلان کرتی ہے۔  یاد رہے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے 12  جون کو اسمبلی میںاپنی بجٹ تقریر میں کہا تھا کہ حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد تک اضافے کی تجویز دی ہے۔ وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر کے مطابق پینشنز میں 15 فیصد کے اضافے  کی تجویز کی گئی ہے۔ بجٹ تقریر کے مطابق گریڈ 1 سے 16 تک سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔جب کہ گریڈ 17 سے 22 تک کے ملازمین کی تنخوہوں میں 20 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔